تشکور نیوز رپورٹنگ،
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام مسلم لیگ ن کو ایک مرتبہ آزما کر دیکھیں اگر ہم آپ کی خدمت نہ کر سکے تو ہم آپ کے مجرم ہوں گے۔
لاہور میں بشیر میمن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ اپنی کارکردگی کی وجہ الیکشن میں بہت پر اعتماد ہے، منفی سیاست وہی کرتا ہے جس کا دامن خالی ہوتا ہے، جس نے عوام کی خدمت کی ہو وہ منفی سیاست نہیں کرتا۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں اپنا پروگرام عوام کو بتانے کیلئے کسی کی پگڑی اچھالنے کی ضروت نہیں ہے، سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، جس حلقے میں جس کا بہتر امیدوار ہوگا سب اس کی حمایت کریں گے۔
رہنما ن لیگ بشیر میمن نے کہا کہ ہمارے پاس درخواستیں آج بھی آرہی ہیں، انٹرویوز کیلئے دو شفٹ کرنی پڑیں، سندھ صوبے اور سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے نواز شریف ضروری ہیں۔
بشیر میمن نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز جلد سندھ کا دورہ کریں گے، ڈاکو راج سے چھٹکارا ملے گا، مافیا سے جان چھوٹے گی، نواز شریف جلد سندھ کا دورہ کرنے والے ہیں۔