محمودآباد پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

تشکر نیوز: محمودآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او محمودآباد اعجاز احمد خان نے کشمیر کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائی کی۔ اس کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم کی سینکڑوں وارداتیں کرنے والے دو ملزمان گرفتار کیے گئے۔

ملزم نوید عرف بلی ولد ریاست محمودآباد، کشمیر کالونی، اعظم بستی، اختر کالونی اور منظور کالونی سمیت ملحقہ علاقوں میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ ملزم نوید عرف بلی کی نشاندہی پر اس کے ساتھی ملزم ندیم ولد منیر کو گندا نالہ محمودآباد کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز کی کامیاب کارروائی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد

پولیس کے مطابق ملزمان نے کراچی میں سینکڑوں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ایس ایچ او محمودآباد اعجاز احمد خان کے مطابق گرفتار ملزمان کرمنل ریکارڈ کے حامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

 

 

پولیس نے ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

55 / 100

One thought on “محمودآباد پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!