تشکر نیوز: انٹیلی جنس ایجنسی کی فراہم کردہ مصدقہ معلومات کی بنیاد پر، ڈپٹی کلکٹر کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی، جناب حماد احمد نے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز، جناب محمد فیصل خان کی سربراہی میں تعینات عملے کے ساتھ کامیاب کارروائی کی۔ فلائی دبئی کی پرواز FZ 329 سے کراچی پہنچنے والے دو مسافر، شہروز اور سہیل امین، جن کے پاسپورٹ نمبر بالترتیب BC5151533 اور EZ1201122 ہیں، کے قبضے سے بڑی تعداد میں موبائل فونز برآمد کیے گئے۔
لیاقت آباد پولیس کی کارروائی: گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار
مصدقہ معلومات کی بنیاد پر، دونوں مسافروں کو جہاز سے نکلتے ہی سٹلائیٹ ایریا سے سامان کے حصول تک زیر نظر رکھا گیا۔ دونوں مسافروں نے کنوئر بیلٹ سے سامان وصول کرنے کے بعد گرین چینل سے آرائول ہال سے باہر جانے کی کوشش کی۔ کسٹمز کے عملے نے انہیں ریڈ چینل کی طرف بھیج دیا، جہاں ان کے سامان کی اسکیننگ کی گئی اور بڑی تعداد میں موبائل فونز کی نشاندہی ہوئی۔ مسافروں کے کیری آن بیگز میں چھپے ہوئے موبائل فونز برآمد کیے گئے۔
دونوں افراد کے جسم اور سامان کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی، جس کے نتیجے میں اضافی موبائل فونز برآمد ہوئے۔ برآمد شدہ اشیاء کی تفصیل درج ذیل ہے:
- 28 عدد آئی فون 14 (128 جی بی)
- 2 عدد لیپ ٹاپ HP
- 50 عدد کڑھائی والے کاٹن سوٹ
- پرائم واٹر ڈرنک کی 40 بوتلیں (500 ملی لیٹر)
سامان کی کل قیمت تقریباً 6,451,034 PKR ہے۔ برآمد شدہ سامان ضبط کر لیا گیا ہے اور مسافروں کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر دی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔