سپریم کورٹ نے دوسری سہ ماہی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

سپریم کورٹ نے 17 دسمبر 2023 تا 31مارچ 2024 تک کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تین ماہ میں سپریم کورٹ نے 30 مرتبہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی، اصول طے کیا کوئی جج استعفی دے کر احتساب سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا۔

اسامہ بن لادن کےقریبی ساتھی ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کو شفاف ٹرائل کے حق سے محروم رکھنے پر ایکشن لیا، ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر فیصلہ دیا گیا، تاحیات نااہلی کے فیصلے کو ختم کیا گیا، پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔ سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں اصول طے کیا کہ خلع کیلئے اہلیہ کی رضامندی جاننا ضروری ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سرکاری رہائش گاہ پر مور کی دو جوڑیاں تھیں، موروں کو وٹرنری معالج کی ضرورت تھی، وٹرنری ٹریٹمنٹ کے بعد سفید موروں کی جوڑی وائلڈ لائف کو دی گئی، رنگ برنگے موروں کی دوسری جوڑی کو کلرکہار میں موروں کی وادی میں بجھوا دیا گیا۔

 

 

54 / 100

One thought on “سپریم کورٹ نے دوسری سہ ماہی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!