بلال کالونی پولیس کا نارتھ کراچی میں گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ، 6 ملزمان گرفتار

تشکر نیوز:  بلال کالونی پولیس نے سیکٹر 5J نارتھ کراچی میں گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ مارا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق، خفیہ اطلاع پر ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں خفیہ کارخانہ قائم تھا۔ یہ کارخانہ سعداللہ اور بابر نامی گٹکا ماوا فروش چلا رہے تھے اور ان کی سپلائی کراچی کے مختلف علاقوں میں کی جاتی تھی۔

حکومت مسئلہ فلسطین پراو آئی سی کا اجلاس پاکستان میں طلب کرے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

چھاپے کے دوران پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی اور 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ بھاری مقدار میں تیار گٹکا ماوا اور چھالیہ سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ناصر ولد ظفرالدین، احتشام ولد عبدالرؤف، عابد علی ولد بابو، محمد سہیل ولد محمد سلیمان، محمد مزمل ولد محمد یوسف، اور محمد علی رضا ولد عبدالرزاق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

 

کارخانے کے مالک سعداللہ اور بابر فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے کارخانے سے 2000 تیار گٹکا ماوا کی پڑیاں (9 پلاسٹک کی تھیلیوں میں)، 2 بالٹیوں میں 10/10 تھیلی چھالیہ، 3 کلو سفید چونا، 3 کلو کھلی پتی اور 300 گٹکے کی خالی تھیلیاں برآمد کر کے قبضے میں لے لیا ہے۔

 

 

ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 263/2024 گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

70 / 100

One thought on “بلال کالونی پولیس کا نارتھ کراچی میں گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ، 6 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!