کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تشکر نیوز کے مطابق کراچی کے جن مضافاتی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا ہے، ان میں بحریہ ٹاؤن، احسن آباد، گلشن معمار اور اسکیم 33 شامل ہے۔

وزیراعظم سے وزیرقانون، اٹارنی جنرل کی ملاقات، مخصوص نشستوں کے فیصلے، ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر غور

اسی طرح سرجانی ٹاؤن اور اطراف میں بھی تیز بارش شروع ہو گئی ہے جبکہ گلستان جوہر میں بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

نیو کراچی، نارتھ کراچی، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ پر بارش ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجست سردار سرفراز نے تشکر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ اسپیل کے تحت شہر کے مخلتف علاقوں میں ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ بارش ہوسکتی ہے، کہیں تیز اور کہیں معتدل بارش کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو وہ لو پریشر جو شہر میں ہیٹ ویو کا باعث بنا ہوا تھا، اس کے زیر اثر ہی شہر میں بارش ہو رہی ہے، یہ سلسلہ کل تک جاری رہ سکتا ہے، کل بھی کہیں تیز اور کہیں معتدل بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں آج شام اور رات میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

66 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!