یووراج، ہربھجن اور سریش رائنا پر ‘معذور’ افراد کا مذاق اڑانے کا الزام، پولیس میں شکایت درج

بھارت کے سابق کرکٹرز ہربھجن سنگھ، یووراج سنگھ اور سریش رائنا پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے معذور افراد کا مذاق اڑانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹرز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی جیت کی خوشی میں ایک ویڈیو بنائی جس کے بعد ان پر کے خلاف مقدمے کے لیے شکایت درج کرائی گئی ہے۔

سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے علاوہ یووراج سنگھ، سریش رائنا اور گورکیرت مان جلد ہی ریلیز ہونے والی فلم بیڈ نیوز کے مقبول گانے توبہ توبہ پر لنگڑاتے ہوئے چلنے کی اداکاری کر رہے ہیں۔

کراچی میں گرمی کی شدت اور لوڈ شیڈنگ کے ساتھ اموات میں اضافہ

ہربھجن سنگھ نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اداکار وکی کوشل اور گلوکار کرن آوجلہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ لیجنڈز کرکٹ کے 15 دنوں میں باڈی کی توبہ توبہ ہوگئی ہے، جسم کا انگ انگ دُکھ رہا ہے۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی کرکٹرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستانی کھلاڑیوں کی تضحیک کرنے کے ساتھ ساتھ معذور افراد کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹرز پاکستان کے سینئر کھلاڑی جو لیجنڈز لیگ کا حصہ تھے، ان کا مذاق اڑارہے ہیں جب کہ کچھ نے کہا یہ معذور افراد کے لیے تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔

بھارت کی پیرا بیڈمنٹن اسٹار مناسی جوشی نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی کرکٹرز کے اس اقدام کو ’بے حسی‘ قرار دیا اور لکھا کہ آپ جیسے کھلاڑیوں سے ذمہ دارانہ رویے کی توقع تھی، یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔

فوٹو: اسکرین گریب

انہوں نے کہا کہ معذور افراد کی توہین نہ کریں، آپ کی اس ریل سے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ معذور افراد کا مذاق اڑانے میں کوئی کمی باقی نہیں رہے گی، اس ریل کا استعمال کرتے ہوئے کئی معذور بچوں اور نوجوانوں کو تنگ کیا جائے گا۔

مناسی جوشی نے ہربھجن اور سریش کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ لوگوں کو اس طرح کی حرکت کرتا دیکھ کر شدید مایوسی ہوئی ہے۔

ہربھجن کی معافی:

تاہم معاملہ سنگین ہونے پر ہربھجن سنگھ نے ویڈیو ڈیلیٹ کردی اور سوشل میڈیا پر معافی نامہ شیئر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا،  انگلینڈ میں چیمپئن شپ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ہماری توبہ ’توبہ کی حالیہ ویڈیوز پر تنقید کررہے ہیں، انہیں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ہر فرد اور برادری کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ویڈیو کا مقصد صرف یہ دکھانا تھا کہ 15 دن تک مسلسل کرکٹ کھیلنے کے بعد تھکاوٹ کے باعث ہمارے جسم کا کیا حال ہو رہا ہے۔

کرکٹرز کے خلاف شکایت درج

توبہ توبہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب معذور افراد کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ نیشنل سینٹر فار پروموشن آف امپلائمنٹ فار ڈس ایبلڈ پیپل (این سی پی ای ڈی پی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارمان علی نے اسے معذور افراد کے حقوق کے قانون 2016 کے سیکشن 92 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کرکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی شکایت کی گئی ہے۔

 

 

54 / 100

One thought on “یووراج، ہربھجن اور سریش رائنا پر ‘معذور’ افراد کا مذاق اڑانے کا الزام، پولیس میں شکایت درج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!