انٹرپول کی کارروائی: بیرون ملک سے سنگین جرائم میں مطلوب 9 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے نے انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ابوظہبی کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں بیرون ملک سے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان ملزمان میں عرفان اصغر، فرحان نزاکت، ثمر عباس، نجیب اللہ، صدام حسین، محمد رفیق، محمد ثاقب، محمد عثمان اور طارق محمود شامل ہیں۔

قبائلی علاقوں کے نوجوانوں کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے پاک فوج کی کوششیں جاری

یہ ملزمان مختلف سنگین جرائم، جن میں قتل اور اقدام قتل شامل ہیں، کے تحت پاکستان میں مختلف شہروں کی پولیس کو مطلوب تھے۔ طارق محمود 14 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جبکہ محمد رفیق کے خلاف 2011 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ دیگر ملزمان نجیب اللہ 2014 میں، صدام حسین 2018 میں قتل کے بعد بیرون ملک فرار ہوئے تھے۔

ملزمان کو یو اے ای کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا اور انہیں پاکستان منتقل کرنے کے لئے ٹیم روانہ کر دی گئی ہے، جو انہیں لاہور ائرپورٹ پر پنجاب پولیس کے حوالے کرے گی۔

 

 

55 / 100

One thought on “انٹرپول کی کارروائی: بیرون ملک سے سنگین جرائم میں مطلوب 9 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!