قبائلی علاقوں کے نوجوانوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے پاک فوج کی کوششیں جاری ہیں۔
شمالی وزیرستان کےنوجوانوں کےلئےفوج میں بطورآفیسرشمولیت کےٹیسٹ کی تیاری کےلیےپاک فوج کی جانب سے آئی ایس ایس بی کیڈرکا انعقاد کیا گیا،آئی ایس ایس بی کیڈرکامقصد نوجوانوں کو فوج میں کمیشن کے لیے تیار کرنا ہے۔
کیڈر 1جولائی سے 12جولائی 2024 تک منعقد ہوا،جس میں 14 امیدواروں نے حصہ لیا،امیدواروں کو فائنل انٹرویو کی تیاری کےعلاوہ آئی ایس ایس بی کےدوران ہونے والے تمام ٹیسٹ کی تیاری کروائی گئی۔
مظفرگڑھ: محکمہ اینٹی کرپشن نے ایم این اے معظم جتوئی کی گرفتاری ظاہر کردی
آئی ایس ایس بی ٹیسٹ کی تیاری نہ صرف اس امتحان میں بلکہ آنے والے متعدد دوسرے امتحانات میں بھی مدد فراہم کرے گی۔
اس ٹیسٹ کی تیاری کا مقصد طلبا کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہےتاکہ وہ ملکی اداروں میں شمولیت اختیار کر سکیں۔