...

کراچی پھر گرمی کی لپیٹ میں، شدت 43 ڈگری تک محسوس کی جانے لگی

تشکر نیوز: کراچی ایک بار پھر شدید گرمی اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے، جہاں گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق، آج سے مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے اور 21 جولائی تک ملک کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کا حملہ، 8 فوجی جوان شہید، جوابی کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے شمال اور مشرقی علاقوں میں 17 سے 19 جولائی تک بارش کا امکان ہے، جبکہ کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جیکب آباد، اور سکھر میں 18 اور 19 جولائی کو بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جواد میمن کے مطابق، کراچی میں آج اور کل درجہ حرارت 38 یا 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے اور گرمی کی شدت 43 ڈگری یا اس سے زائد محسوس کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی کے شمالی، شمال مشرقی، اور شمال مغربی علاقوں میں آج سے 18 جولائی کے دوران گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔ بحیرہ عرب سے آنے والی نم ہواؤں کے باعث دوپہر کے بعد بادل بن سکتے ہیں جبکہ 18 جولائی تک گڈاپ، سپرہائی وے کے اطراف، ملیر، سرجانی، اور گلشن معمار میں ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق، کراچی اس وقت گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے۔ دن 12 بجے شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

67 / 100

One thought on “کراچی پھر گرمی کی لپیٹ میں، شدت 43 ڈگری تک محسوس کی جانے لگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.