دورہ آسٹریلیا کیلئے محمد حارث پاکستان شاہینز وائٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر

آسٹریلیا میں 2 ون ڈے اور ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے محمد حارث کو پاکستان شاہینز وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

پاکستان شاہینز کی وائٹ بال ٹیم ون ڈے میچ ناردن ٹیریٹری اور بنگلا دیش اے کے خلاف کھیلے گی۔

حکومت کا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ

ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں 9 ٹیمیں حصہ لیں گی جس کے لیے محمد حارث کو کپتان بنایا گیا ہے۔

گزشتہ سال پاکستان شاہینز نے یہاں ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل کھیلا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ نے صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کیا تھا، وہ دورہ آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے کے خلاف ریڈ بال سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

دورہ آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

 

 

4 روزہ میچوں کی سیریز کے لیے شاہینز کے کپتان صاحبزادہ فرحان ہوں گے، صاحبزادہ فرحان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

54 / 100

One thought on “دورہ آسٹریلیا کیلئے محمد حارث پاکستان شاہینز وائٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!