9ویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا پری کوالیفائنگ رائونڈ شروع ہو گیا

ویب ڈیسک

اسلام آباد اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام اور سندھ سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 9ویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ پیرکو اسلام آباد ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔ اس موقع پرٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر فضل سبحان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ اور کامران خلیل ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر تین سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں تیرہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز ، بوائز انڈر 18، گرلز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14، گرلز بوائز انڈر 12، گرلز اینڈ بوائز انڈر 10، سپیشل چیلڈ اور سینئر 45 پلس کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر فضل سبحان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا مین رائونڈ 19 دسمبر سے شروع ہو گا۔

پری کوارٹرفائنل کے مقابلے 21 دسمبر کو، کوارٹر فائنل 22دسمبر کو، سیمی فائنل مقابلے 23 دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 24 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 24 دسمبر کو شام تین بجے ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد، کیش ایوارڈ کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!