عدت میں نکاح کیس: بری ہونےکے باوجود عمران خان کی فوری رہائی کیوں ممکن نہیں؟

تشکر نیوز: اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے، لیکن فوری طور پر عمران خان کی رہائی ممکن نہیں۔

عدت کیس کے فیصلے کے بعد بھی عمران خان کی رہائی ممکن نہیں: فیصل واوڈا

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی کی عدت کیس میں رہائی کے احکامات جاری کیے ہیں، لیکن 5 دیگر کیسز میں احکامات جاری نہ ہونے کی وجہ سے ان کی رہائی ممکن نہیں ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان 9 مئی کو راولپنڈی میں درج 12 کیسز میں ضمانت پر ہیں، لیکن ابھی تک راولپنڈی میں درج 5 مقدمات میں ان کی رہائی کے احکامات جاری نہیں ہوئے ہیں۔

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بانی پی ٹی آئی کے سائفر کیس میں بھی رہائی کے احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں۔

54 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!