تشکور نیوز رپورٹنگ،
-ملاقات میں عام انتخابات کے متعلق گفتگو
-وفد کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کی
جماعت اسلامی کراچی کے وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی راجہ عارف سلطان اور ڈپٹی پارلیمانی ل سٹی کونسل قاضی صدر الدین شامل تھے
اور پھر صوبائی الیکشن کمشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کی
حافظ نعیم الرحمن
ہم نے مختلف پہلوؤں پر الیکشن کمیشن کی توجہ دلائی ہے
حالانکہ یہ معاملہ وفاقی ہے لیکن صوبائی الیکشن کمشنرز کی تجاویز بھی اہم ہوتی ہیں
چاروں صوبوں میں مختلف پارٹیوں کے گورنرز ہیں، انہیں فارغ کیا جانا چاہیئے
کراچی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے لوگ تعینات ہوتے ہیں
ان افسران نے بلدیاتی انتخابات میں فارم ہی جاری نہیں کیے تھے
ہماری شکایت پر کئی افسران کو معطل اور فارغ بھی کیا گیا
بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کے چہرے پر بڑا داغ ہے
آر او اور ڈی آراوز سے فیصلے تبدیل کرانے گئے
اب قانون بن گیا ہے کہ ابتدائی نتائج متعلقہ افسران کے دستخط سے واٹس ایپ کیا جائیگاان افسران کو ہٹانے کے بجائے نگراں وزیر اعلیٰ بھی انکی پشت پناہی کررہے ہیں
سابق صوبائی الیکشن پارٹی ورکر کی حیثیت سے کام کرتے رہے-نئے صوبائی چیف جسٹس سے اچھی امیدیں ہیں
ہم کوئی ناجائز فائیدہ نہیں چاہتے لیکن اپنا حق کسی اور کو نہیں جانے دینگے
حافظ نعیم
بلدیاتی انتخابات میں ہم نے دھاندلی کے متعلق بہت سے تجربات حاصل کیے
-اب ہم اسے بہتر طریقے سے استعمال کرینگے
ہم یوتھ کو متحرک کررہے ہیں اور ہر وہ اقدام کرینگے جو سیاسی جماعت کرسکتی ہے
الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق ابھی تک جاری نہیں ہوا، اب تک جاری ہونا چاہیے تھا