تشکرنیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 7 مختلف کارروائیوں کے دوران 411 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی ہیں اور 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 2.1 کلو آئس برآمد ہوئی۔ نوکنڈی چاغی سے 180 کلو افیون اور 30 کلو چرس برآمد کی گئی۔ پسنی گوادر سے 110 کلو چرس جبکہ الآصف سکوائر کراچی میں ایک ملزم کے قبضے سے 43.2 کلو چرس برآمد ہوئی۔ کلی باٹا زئی پسنی میں ایک گاڑی سے 37 کلو چرس اور ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ میں ایک ملزم سے 7.2 کلو چرس برآمد کی گئی۔ شاہراہ فیصل کراچی پر ایک ملزم سے 2 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔