تشکر نیوز: کراچی میں نگلیریا سے ایک اور شخص انتقال کرگیا۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق نگلیریاسے انتقال کرنے والا شخص بھینس کالونی کارہائشی تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ بھینس کالونی کے علاقےکی واٹرکلورینیشن چیک کرنے کے لیے نمونے لے لیے گئے ہیں، رواں سال سندھ بھر میں نگلیریا سے انتقال کرنے والے افرادکی تعداد تین ہوگئی ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر وزارت خزانہ کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، شہباز شریف
دوسری جانب ترجمان جناح اسپتال کا بتانا ہے کہ متاثرہ شخص کو تیزبخار اورسردرد کی علامات پراسپتال لایاگیا تھا، متاثرہ شخص آئی سی یو میں زیرعلاج تھا اور گزشتہ روز انتقال کرگیا۔
نگلیریا کیا ہے؟
نگلیریا صاف پانی میں افزائش پانے والا ایسا جرثومہ ہے جو ناک کے ذریعے دماغ کی جھلی کو متاثر کرتے ہوئے انسانی دماغ کو کھا جاتا ہے جس سے انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔
نگلیریا منہ کے ذریعے سے دماغ تک نہیں پہنچتا، نہ ہی یہ جرثومہ کھارے پانی میں زندہ رہ پاتا ہے، طبی ماہرین کے مطابق نگلیریا سے بچاؤ کے لیے پانی میں کلورین کا 50 فیصد ہونا ضروری ہے۔
ماہرین طب کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھروں میں موجود ٹینکوں کو سال میں کم سے کم دو بار صاف کیا جائے، کلورین کی گولیوں کا استعمال کیا جائے، پینے اور وضو کے لیے پانی کو 100 ڈگری سینٹی گریڈ پر ابالنا نگلیریا کے خاتمے کا باعث بنتا ہے۔