عمران خان کا پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں سےمحروم کرنے والوں کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ

تشکر نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین، سابق وزیر اعظم عمران خان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان لوگوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے جنہوں نے ان کی پارٹی کو خواتین اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں سے اس کے جائز حصے سے محروم کیا۔

تشکرنیوز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی پارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اللہ الحق ہے، میں اپنے اور پی ٹی آئی کے خلاف چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کی طرف سے دکھائے جانے والے تعصب پر بارہا تشویش کا اظہار کرچکا ہوں۔

نواز شریف نے (ن) لیگ کی تمام مرکزی قیادت کو مری میں طلب کر لیا

انہوں نے کہا کہ آج کا سپریم کورٹ کا فیصلے- سے الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے خلاف متعصبانہ رویہ اور بدنیتی واضح ہوگئی- ہمارے مؤقف کو تقویت ملتی ہے، ہم ان تمام لوگوں کے خلاف جو پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے لاکھوں ووٹرز اور حامیوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کے ذمہ دار ہیں، آئین کے آرٹیکل 6 (غداری سے متعلق)کے تحت فوجداری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں موجود سابق وزیر اعظم نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور الیکشن کمیشن کے ممبران سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو پی ٹی آئی اور اپنے خلاف کیسز کی سماعت کرنے والے کسی بھی بینچ کا حصہ بننے سے خبردار کیا۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میں اس بات کا بھی اعادہ کروں گا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے آپ کو میرے یا پی ٹی آئی کے خلاف زیر ساعت مقدمات سے دور رکھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 رکنی فل بینچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا، فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے لکھا گیا تھا۔

جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان فل کورٹ کا حصہ تھے۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے بتایا کہ فیصلہ 8/5 کے تناسب سے دیا گیا ہے، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد وحید، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس اطہر من اللہ نے اکثریتی فیصلہ دیا تھا۔

 

 

جبکہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس نعیم افغان، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے درخواستوں کی مخالفت کی تھی۔

63 / 100

3 thoughts on “عمران خان کا پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں سےمحروم کرنے والوں کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!