پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں ہمارا حق مل گیا، چیف الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے۔
تشکر نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی مضاحقہ نہیں کہ جسٹس منصور نے فیصلہ سنایا، عوام آج نوافل ادا کریں، اللہ کاشکرادا کریں، آج عوام، جمہوری قوتوں کےلیے خوشی کا دن ہے۔
ہمیں ہمارا حق مل گیا، چیف الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اللہ کاشکر ادا کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے آئین میں ترامیم کاراستہ روک دیا، یہ دو تہائی اکثریت لےکر آئین میں ترامیم کرنےجارہے تھے۔
بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ یہ چاہتےتھے ہماری سیٹیں ہم سے چھین لی جائیں مگر آج ثابت ہوگیا پاکستان میں جمہوریت ہے۔
پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشستوں کےلیے اہل قرار
رہنما کنول شوزب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کس طرح ملک میں جمہوریت کوپامال کیا گیا، سب نے دیکھا پی ٹی آئی کو کس طرح الیکشن سے باہر کیا گیا، ہمارے ساتھ نانصافی ہوئی تھی، عدالتیں انصاف کے نظریےکےساتھ کھڑی ہیں، عمران خان کو جعلی کیسز میں قید کیا گیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ عمران خان کےکیسز پرفوری سماعت کرے۔
بعد ازاں لطیف کھوسہ نے چیف الیکشن کمشرسے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن فوری مستعفی ہوجائیں۔
یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا تھا۔