کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن خلجی گوٹھ سے بدنامِ زمانہ منشیات فروش ابراہیم عرف کھارو کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک کلو 70 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

اس سے قبل، 21 جون 2024 کو، پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک چھاپہ مار کارروائی کی تھی، جس دوران ملزم 940 گرام ہیروئن جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

کراچی واٹر ضوابط 2024: درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان

 

 

گرفتار ملزم کو بمعہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!