تشکر نیوز: کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد (عمر: 24 سال، ضلع راولپنڈی) نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
سندھ میں نجی تعلیمی اداروں کو 10 فیصد طلبا کو مفت تعلیم دینے کی ہدایت
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین میں سینئر حاضر سروس فوجی افسروں، جوانوں، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔