تشکر نیوز: سندھ حکومت نے بارشوں کے پیش نظر غیرقانونی اور خطرناک بل بورڈ ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی منظوری کے بعد محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے ڈویژنل کمشنرز اور سیکریٹری بلدیات کو خط بھیج دیا۔
ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن کی پریس کانفرنس: دو اہم کیسز میں ملزمان گرفتار
خط میں محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبے بھر میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر بل بورڈز کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے، کیونکہ تیز ہواؤں اور بارش کے سبب یہ بل بورڈ انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے بھی تمام خطرناک بل بورڈز کو ہٹانے کا
حکم دیا ہے۔