تشکر نیوز: ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن نے پریس کانفرنس میں دو اہم کیسز کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔
پہلا کیس نعمان عباسی کے قتل کا تھا، جو یوسی سیکریٹری تھے۔ دو ملزمان نے انہیں قتل کیا، جن میں سے ایک کو عوام نے موقع پر پکڑ لیا جبکہ دوسرے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم شیراز سے موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ یہ قتل ذاتی رنجش کی بنا پر کیا گیا تھا۔
ڈی آئی جی مددگار 15 عمران یعقوب نے پولیس اہلکاروں کی بہادری پر شاباش دی
دوسرا کیس عامر عباسی کے قتل کا تھا، جو انڈس فارما کے قریب قتل ہوئے تھے۔ اس کیس میں ملزمان محمد عاصم اور بلال کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فائرنگ بلال نے کی تھی جبکہ عاصم موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔ 15 سال پہلے مقتول نے ملزم بلال کے والد کو قائد آباد میں قتل کیا تھا، جس کا بدلہ لینے کے لئے ملزمان نے یہ قتل کیا۔
شیراز ملزم کی پان کی کیبن تھی جسے مقتول ہٹانے کے لئے تنگ کر رہا تھا، جبکہ دوسرے ملزم کی اہلیہ کو مقتول تنگ کر رہا تھا۔ دونوں ملزمان نے مل کر قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔