اسلام آباد: ایچ نائن کے سستے بازار میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں قابو پانے میں مصروف

وفاقی دارالحکومت کے ایچ نائن کے سستے بازار میں ہولناک آگ لگ گئی، آگ کے شعلوں نے 300 اسٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائربریگیڈ کی 9گاڑیاں اور درجنوں ریسکیو اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

تشکر نیوز کے مطابق اسلام آباد کے ایچ نائن میں بچت بازار آگ لگ گئی، شعلوں نے متعدد اسٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو 1122 کے اہلکار، فائر بریگیڈ اور سی ڈی اے کا عملہ بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

اسلام آباد: ایچ نائن کے سستے بازار میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں قابو پانے میں مصروف

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد رانا وقاص نے کہا ہے کہ اتوار بازار میں لگنے والی آگ کی شدت زیادہ ہے، سی ڈی اے اور ریسکو ادارے آگ بھجانے میں مصروف ہیں لیکن آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان نیوی، ایئرفورس، دیگر اداروں سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوالی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے جلد از جلد آگ پر قابو پالیا جائے، آگ جوتوں اور کپڑوں کے سیکشن میں لگی، جس نے مزید دکانوں کو اپنی للپیٹ میں لے لیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے بچت بازار میں آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمے میں پرویز خٹک کا بیان قلمبند

محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے موقع پر پہنچ گئے۔

انہوں نے آگ پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اور فائربریگیڈ کی ٹیم کی تعداد بڑھائی جائے، اضافی وسائل لگا کر آگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

وزیر داخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سے ریورٹ طلب کرلی، جب کہ انہوں نے آگ کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔

 

 

60 / 100

One thought on “اسلام آباد: ایچ نائن کے سستے بازار میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں قابو پانے میں مصروف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!