کرپشن کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور

تشکور نیوز رپورٹنگ،

-خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

راولپنڈی: خصوصی عدالت نے کرپشن کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، اینٹی کرپشن پولیس نے فواد چوہدری کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔ تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت کی جانب سے اینٹی کرپشن پولیس کے مقدمے میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرلی ہے، اپنے فیصلے میں خصوصی عدالت نے اینٹی کرپشن پولیس کے اس کیس میں فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، جس کے لیے خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ قومی احستساب بیورو (نیب) نے فواد چوہدری کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا، اس حوالے سے اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نے وارنٹ کی تکمیل اور تفتیش سے متعلق نیب کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر نیب حکام اور تفتیشی افسر پیش ہوئے، اس موقع پر نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق انکوائری میں فواد چوہداری کی ضرورت ہے، چیئرمین نیب نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام پر جاری کردہ وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کو گرفتاری کے بعد عدالت پیش کیا جائے، عدالت پیشی کے بعد انکوائری کا آغاز ہوگا کیوں کہ فواد چوہدری کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے ملزم ہیں، اس لیے نیب سیکشن 24 اے کے تحت فواد چوہدری کے وارنٹ جاری کیے گئے۔ نیب نے عدالت میں استدعا کی کہ ’فواد چوہدری جوڈیشل اورعدالت کی کسٹڈی میں ہیں، ان سے وارنٹ تعمیل کرانے کی اجازت دی جائے‘، بعد ازاں عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ کی تعمیل کرانے کی اجازت دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فواد چوہدری سے نیب وارنٹ پر تعمیل کرانے کی ہدایت کردی، جس کی روشنی میں نیب نے اڈیالہ جیل میں سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری ڈال دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!