کراچی میں بارش، مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

کراچی میں ہونے والی بارش کے نتیجے میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں کم از کم تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

بارش کے نتیجے میں ہلاکتوں کے تینوں واقعات سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں پیش آئے۔

سرجانی ٹاؤن پولیس کے ایس ایچ او اخلاق احمد نے بتایا کہ ٹنکی اسٹاپ کے قریب سیکٹر اے۔7 میں بارش اور تیز آندھی کے باعث دکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

کراچی میں بارش، مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

لاش اور زخمی کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق ہونے والے 40سالہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ 35 سالہ فیضان کلیم ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ شام 5 بجے کے قریب ایک نامعلوم شخص کو سیکٹر بی۔7 میں آنکھوں کے ہسپتال کے قریب کرنٹ لگ گیا، اسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مرنے والے شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔

سرجانی ٹاؤن میں ہی ایک اور واقعے میں ایک نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

 

 

پولیس اور ریسکیو سروسز کا کہنا ہے کہ 16 سالہ اویس آصف سیکٹر ڈی۔7 میں ایک دکان پر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

60 / 100

One thought on “کراچی میں بارش، مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!