تشکر نیوز: ایس ایس پی ضلع ملیر کا رات گئے مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا دورہ
ایس ایس پی ضلع ملیر، کاشف آفتاب عباسی نے رات گئے ملیر جعفر طیار سوسائٹی کے امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ایس ایس پی ضلع ملیر نے غازی چوک جعفر طیار میں قائم پولیس کنٹرول روم کا معائنہ کیا، جہاں متعلقہ پولیس افسران نے سیکیورٹی انتظامات کے متعلق بریفنگ دی۔
ایس ایس پی ضلع ملیر نے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر سیکیورٹی کو بھی چیک کیا اور ہدایات جاری کیں۔
ضلع ملیر پولیس، ایسٹ زون، کراچی
شیعہ تنظیموں کے عہدیداران نے ایس ایس پی ضلع ملیر اور ملیر پولیس کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کو مناسب اور تسلی بخش قرار دیا۔
اے وی ایل سی کراچی کی ایک اور کامیاب کارروائی
شعبۂ نشر و اشاعت ضلع ملیر پولیس