محکمہ موسمیات کی آج بھی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مون سون ہواؤں کی زیر اثر شہر قائد کے مضافاتی علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے جب کہ شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب ہے۔

محکمہ موسمیات کی آج بھی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

مزید بتایا گیا کہ موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، آئندہ دو روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش ہو ئی تھی، ناظم آباد، گلشن معمار، تیسر ٹاؤن اور گلشن اقبال کے اطراف میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی تھی۔

حکومت نے آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کالز سننے، ریکارڈ کرنے کا اختیار دے دیا

گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں آئندہ دو روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیش گوئی میں بتایا گیا تھا کہ سندھ میں بحیرہ عرب سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ مسلسل اثر انداز ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا تھا کہ اس کے زیر اثر آج اور کل گھوٹکی، سکھر، خیرپور، کشمور، شکارپور، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شہید بے نظیر آباد، نوشہرو فیروز، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، بدین، سانگھڑ، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار، ٹھٹہ، سجاول کے اضلاع اور کراچی ڈویژن کے چند مقامات پر آندھی / گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں زیادہ تر ہلکی بارش کا امکان ہے، کراچی سمیت سندھ میں 20 جولائی تک تیز بارش کا کوئی اسپیل نظر نہیں آ رہا۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں جولائی کے آخری دنوں اور اگست میں تیز بارشیں ہو سکتی ہیں، ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی آئی ہے، آئندہ 2 سے 3 روز کراچی میں گرمی کی شدت زائد محسوس کی جائے گی۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے موسم کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔

ترجمان ریسکیو 1122 (سندھ) کے مطابق سندھ ایمرجنسی ریسکیو 1122 کی ٹیم رین ایمرجنسی کے پیش نظر شہر کے مختلف مقامات پر تعینات ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

 

 

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی تھی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسکیو 1122 پر کال کریں۔

57 / 100

One thought on “محکمہ موسمیات کی آج بھی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!