ایس آئی یو سی آئی اے کی کاروائی میں دوران ڈکیتی قتل میں ملوث دو ملزمان کو آلہ قتل اور چھینے ہوئے موبائل فون سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

مورخہ 03.06.2024 کو دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ناصر جمپ، کورنگی، علاقہ تھانہ زمان ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران عبد الباسط نامی شخص کو قتل کر دیا تھا۔ مقتول ناصر جمپ پر پرانے جوتوں کا ٹھیلہ لگاتا تھا۔ ملزمان نے عبد الباسط سے موبائل فون چھینا، جس پر مزاحمت کرنے پر ملزمان نے اسے گولی مار کر قتل کر دیا اور اس کا موبائل فون بھی لے گئے۔

اس واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 584/2024 مجرم 302/397/34 ت پ تھانہ زمان ٹاؤن میں درج ہوا، جس کی تفتیش ایس آئی یو کر رہی تھی۔

ایس آئی یو سی آئی اے کی کاروائی میں دوران ڈکیتی قتل میں ملوث دو ملزمان کو آلہ قتل اور چھینے ہوئے موبائل فون سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ایس آئی یو نے مخبرانہ اطلاع اور ٹیکنیکل مدد سے دن رات محنت کے بعد قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو قبا مسجد، نورانی قبرستان، کورنگی کے قریب سے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے نام:

عابد علی ولد نزیر احمد

حسنین حرف پنڈت ولد محمد رفیق

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ پر قابو پالیا گیا، ٹریڈنگ بحال

گرفتار ملزمان سے آلہ قتل (30 بور پسٹل بغیر لائسنس)، ڈکیتی میں چھینا ہوا موبائل فون اور قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

ملزم عابد نے مقتول پر فائرنگ کی تھی جبکہ حسنین حرف پنڈت نے موبائل فون چھینا تھا۔

ملزم عابد سے ناجائز اسلحہ (آلہ قتل) کی برآمدگی پر تھانہ ایس آئی یو میں سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ملزم عابد پہلے بھی تھانہ کورنگی میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

60 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!