میرے لیے شہداء کی بے حرمتی کرنے والوں کے ساتھ چلنا ممکن نہیں تھا

تشکور نیوز رپورٹنگ،

نو مئی واقعات کے فورا بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی کر لی تھی ، پارٹی کی قیادت کے مشورے سے اعلان کروں گا کہ کہاں سے الیکشن لڑنا ہے ۔ہمایوں اختر کی آئی پی پی میں شمولیت کے بعد پریس کانفرنس

ہماری پوری قیادت کا پی ٹی آئی پنانے میں اہم کردار رہا ۔میرے لیے ممکن نہیں تھا شہداء کی بے حرمتی کرنے والوں کے ساتھ چلنا۔ملک غربت بے روزگاری مہنگائی میں پستا جارہا ہے، ملک کی کی حالت بہتر کی جاسکتی ہے،خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کے وقت ایک بیان میں ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہمارے خاندان کا پاک فوج سے لازوال تعلق قائم ہے اور شہید اختر عبدالرحمٰن جس فوج کے جرنیل تھے اس پر ہمیں فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا، ہمارے شہداء کا لہو اور قربانیاں یہ قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی، 9 مئی کے واقعات نے پوری قوم کی طرح ہمارے خاندان کو بھی انتہائی افسردہ کیا، بالخصوص شہداء کی یادگاروں کو جو نقصان پہنچایا گیا وہ شہید کی اولاد ہونے کے ناطے اُن کے لیے شدید باعثِ رنج تھا اور اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں میرے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تعلق جاری رکھنا ممکن نہیں رہا لہٰذا میں پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، پاکستان کی قوم نے ہمیشہ افواج پاکستان کا بے انتہا احترام کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ قوم اور اس کے محافظوں کا یہ محبت بھرا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!