تشکر نیوز: سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی خصوصی ہدایت پر، واٹر کارپوریشن حکام نے عام تعطیل کے روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کی متعدد شکایتوں کا ازالہ کیا۔
چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو کے مطابق جمشید ٹاؤن، جلال آباد، ناظم آباد، لانڈھی ٹاؤن، ایم اے جناح روڈ، سولجر بازار، نشتر پارک، جعفر طیار سوسائٹی ملیر، بھٹائی آباد، شاہ فیصل ٹاؤن، کھوکھراپار ماڈل زون، کالاکوٹ لیاری ٹاؤن، نیو کراچی سائٹ، سرجانی ٹاؤن، غریب شاہ روڈ لیاری ٹاؤن، بلدیا ٹاؤن، جہان آباد سائٹ ٹاؤن، خادم گوٹھ سہراب گوٹھ ٹاؤن، سریا گلی، ماڈل زون، پٹھان کالونی، لیاری ٹاؤن، بلدیا ٹاؤن، بن قاسم ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کھلے مین ہولز پر رنگ سلیب اور کورز رکھ کر اور مختلف لائنوں کی ونچنگ کرکے سیوریج کے اوور فلو کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی لائنوں میں موجود لیکیجز کی مرمت بھی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سی ای او واٹر کارپوریشن کی خصوصی ہدایت پر مساجد، امام بارگاہوں، مجالس گاہوں، سبیلوں اور جلوس کے راستوں پر فراہمی و نکاسی آب کے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ سی ای او واٹر کارپوریشن نے کہا کہ واٹر کارپوریشن ہر سال کی طرح رواں سال بھی محرم الحرام کے انتظامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے غفلت کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔