وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اے این ایف ہیڈ کوارٹر کا دورہ اور منشیات کے خلاف اقدامات کا جائزہ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے ان کا خیر مقدم کیا۔ محسن نقوی نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی، اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیرداخلہ کی زیر صدارت اے این ایف ہیڈ کوارٹر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محسن نقوی نے کم وسائل اور افرادی قوت کے باوجود ڈرگ مافیا کے خلاف موثر کارروائیوں پر اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا۔ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ڈرگ مافیا کے خلاف جامع کریک ڈاؤن پلان طلب کیا گیا۔

کراچی پولیس کی گزشتہ ہفتے کے دوران کامیاب کارروائیاں

سرکاری و نجی یونیورسٹیوں، کالجز، اور ہاسٹلز میں منشیات خصوصاً آئس کی خرید و فروخت روکنے کے لیے بھرپور کارروائی کی جائے گی، جس کے لیے صوبوں سے مشاورت اور اعتماد میں لیا جائے گا۔ وفاقی و صوبائی محکموں کا مشترکہ اجلاس رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہوگا، جس میں صوبائی وزراء ایکسائز اور آئی جیز پولیس کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

وزیرداخلہ نے منشیات کی آن لائن خرید و فروخت روکنے کے لیے بھی پلان طلب کیا اور اے این ایف کو سائبر ڈرگ کنٹرول میکنزم تیار کرنے کی ہدایت دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ منشیات خصوصاً آئس کی لعنت نے کئی خاندان تباہ کر دیے ہیں اور اس کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر کثیر الجہتی اقدامات کرنے ہوں گے۔

 

 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو اے این ایف کی کارکردگی، افعال، اور آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے لان میں پودا بھی لگایا۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور اے این ایف کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

61 / 100

One thought on “وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اے این ایف ہیڈ کوارٹر کا دورہ اور منشیات کے خلاف اقدامات کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!