پی سی بی بورڈ آف گورنرز اجلاس میں بڑے فیصلے، چیئرمین پی سی بی نے دو ٹوک اعلان کر دیا

تشکر نیوز: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا  72 واں اجلاس ہوا   جس دوران مالی سال 25۔ 2024 کے بجٹ تخمینہ جات کی منظوری  دی گئی ، اجلاس میں  ڈویلپمنٹ بجٹ سے قذافی سٹیڈیم،  نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے لیے 12 ارب 80 کروڑ روپے مختص کیئے گئے جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے 4 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے 12  گراونڈز کی خود دیکھ بھال کرے گا، پاکستان بھر میں 100 گراؤنڈز کے عملے اور دیکھ بھال کے لئے فنڈز بھی پی سی بی دے گا ۔

حب پمپنگ اسٹیشن منگھوپیر کے کرپٹ افسر کی کرپشن بے نقاب

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز نے  ڈومیسٹک کرکٹ کے کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ  اور وویمن کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں اضافے کی منظوری دیدی ۔ اجلاس میں وویمن کرکٹ کا بجٹ پہلی بار 70 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے ۔

اجلاس میں اگلے برس پاکستان میں  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے بارے بریفنگ دی  گئی ، بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں قذافی سٹیڈیم ،  نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر بھی بریف کیا گیا۔

بورڈ آف گورنر ز کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کیا جائے گا، سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن سے شائقین کرکٹ کے لئے سہولتیں بہتر ہوں گی، چیمپئنز ٹرافی کے لئے انٹرنیشنل معیار کے مطابق انتظامات کئے جائیں گے، ٹورنامنٹس اور میچوں کے نئے وینیوز پر کام کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈومیسٹک و وویمن کرکٹ کو مضبوط بنانے کے لئے کئے  گئےاقدامات کے بارے آگاہ کیا،  ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

سیکرٹری بورڈ و چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی  سلمان نصیر اور چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی نے بجٹ کے اہم خدوخال اور دیگر امورکے بارے میں بریفنگ دی۔

بورڈ آف گورنرز کے ممبران چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان۔ سجاد علی کھوکھر۔ظفر اللہ۔ تنویر احمد۔ طارق سرور۔ ڈاکٹر انوار احمد خان۔ محمداسماعیل قریشی۔معراج محمود۔ اسآمہ اظہر اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی نے اجلاس میں شرکت کی۔

66 / 100

One thought on “پی سی بی بورڈ آف گورنرز اجلاس میں بڑے فیصلے، چیئرمین پی سی بی نے دو ٹوک اعلان کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!