ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا بلدیہ ٹاؤن گلشن مزدور کالونی کا دورہ

تشکر نیوز: ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے بتایا کہ گذشتہ رات بلدیہ ٹاؤن گلشن مزدور کالونی میں ایک غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ 6 منزلہ عمارت کا پلر زمین بوس ہونے کی وجہ سے ایک جانب جھک گئی تھی۔

پاکستان کے دفاع کیلئے بلوچستان کے سپوتوں کی عظیم قربانیاں

عبدالرشید سولنگی کے مطابق عمارت کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا تھا اور اس کے ذمہ دار کنٹریکٹر اور مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ پر عمارت کا انہدام شروع کردیا گیا ہے۔ عبدالرشید سولنگی نے مزید کہا کہ ناقص و غیر معیاری تعمیرات کی وجہ سے عمارت کے کالمز بوجھ برداشت نہیں کرسکے جس کی وجہ سے عمارت ایک جانب جھک گئی تھی۔

 

 

عبدالرشید سولنگی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اندرونی یا بیرونی اسٹرکچرل نقائص کی حامل عمارتوں کی نشاندہی کریں۔

67 / 100

One thought on “ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا بلدیہ ٹاؤن گلشن مزدور کالونی کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!