محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تشکر نیوز کے مطابق آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی نوید سنادی
صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی، اسلام آباد میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، بارش نہ ہونے سے شہری شدید پریشان ہوگئے۔
لاہور میں گرمی اور حبس کی کیفیت میں اضافہ ہونے لگا، شہر کا درجہ حرارت صبح کے وقت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جو دوپہر دو بجے تک 39 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گرمی سے نڈھال عوام کو آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارش کی نوید سنادی ہے۔
ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں ڈیوڈ ملر کا کیچ متنازع تھا؟ سوریا کمار نے وضاحت کردی
اس کے علاوہ قصور میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم اور سیالکوٹ میں بھی بارش متوقع ہے، بہاولپور، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور خانیوال میں بھی آندھی کا خدشہ ہے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں شدید گرمی اور حبس کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت آج بھی 42 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچے گا، خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ گرمی بنوں اور ڈیرہ اسمعیل خان میں ہے جہاں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، بالا کوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور بونیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
صوبہ سندھ کے بیشتر شہروں میں بھی شدید گرمی کا راج برقرار ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی آبر آلود ہے۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چمن میں درجہ حرارت 43 اور ژوب میں 38 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تربت میں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ اور نوکنڈی میں 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور خضدار میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔