سمندری طوفان کی وجہ سے بارباڈوس میں پھنسی بھارتی ٹیم کی روانگی میں مزید تاخیر

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی میں مزید تاخیر ہوگئی ہے، جو میگا ایونٹ جیتنے کے بعد سمندری طوفان کے باعث بارباڈوس میں پھنس گئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر بھارت کرکٹ ٹیم کو اتوار یعنی ورلڈکپ فائنل کے اگلے روز اپنے ملک کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم سمندری طوفان کی پیشگوئی کے باعث مقامی حکام نے ہوائی سفر بند کردیا جس کی وجہ سے بھارتی کرکٹ ٹیم بارباڈوس میں ہی پھنس گئی۔

سمندری طوفان کی وجہ سے بارباڈوس میں پھنسی بھارتی ٹیم کی روانگی میں مزید تاخیر

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان بیرل کی پیشگوئی کے باعث بارباڈوس ایئرپورٹ کو بند اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں تھیں، یہ کیٹیگری 4 کا (دوسرا شدید ترین) طوفان ہے اور اس لیے ہوائی سفر کے حوالے سے کوئی خطرہ مول نہیں لیا جاسکتا۔

بعد ازاں، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی ٹیم کو خصوصی طیارے کے ذریعے وطن لانے کا فیصلہ کیا، پلان کے تحت ٹیم کو 2 جولائی کو مقامی وقت کے مطابق شامل 6 بجے روانہ ہونا تھا اور وہ بدھ کے روز بھارت پہنچ جاتے لیکن اب اس پلان میں تبدیلی کی گئی ہے۔

خود کو کنوارہ ظاہر کرکے دوسری شادی کرنے والے پر مقدمہ درج

 

بھارتی صحافی ’وکرانت گپتا‘ نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا جمعرات 4 جولائی کو بھارت پہنچنے کا امکان ہے، لیکن ایسا دکھائی دیتا ہے کہ جمعرات کو بھی صبح بھارتی ٹیم 4 یا 5 بجے سے پہلے نئی دلی لینڈ نہیں کرسکتی۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بارباڈوس میں پھسنے 20 سے زائد بھارتی صحافیوں کو بھی ٹیم کے ہمراہ چارٹرڈ فلائٹ سے وطن واپسی کی پیشکش پر بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ایک اور رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا خصوصی طیارہ جمعرات کو صبح 6 بجے نئی دلی میں اترے گا۔

واضح رہے کہ 29 جون کو امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بنا تھا۔

 

 

بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں ورلڈ کپ میں مسلسل ناکام رہنے والے ویرات کوہلی کے 74 رنز کی مدد سے 7 وکٹوں پر 176 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 8 وکٹوں پر 169 رنز بنا سکی۔

57 / 100

One thought on “سمندری طوفان کی وجہ سے بارباڈوس میں پھنسی بھارتی ٹیم کی روانگی میں مزید تاخیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!