پاکستان میں تمام قوموں کو برابری کے حقوق ملنے چاہئیں، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام قوموں کو برابری کے حقوق ملنے چاہئیں۔

کراچی میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 30 جون کو ایک بڑا فیصلہ دیا، 56 ہزار نوکریاں جس طرح سے بانٹی جا رہی تھیں، اس پر عدالت نے ذرا ٹھہرو کی آواز لگائی۔

پاکستان میں تمام قوموں کو برابری کے حقوق ملنے چاہئیں، خالد مقبول صدیقی

 

انہوں نے بتایا کہ مہاجر قوم نے نوکریوں کے لیے اپلائی کرنا چھوڑ دیا تھا، ایک سے 15 گریڈ کی نوکریاں مقامی افراد کو ملنی چاہئیں، نظام انصاف کے لیے ایک امید کا چراغ جلا ہے، 50 سال میں انصاف سے محرومی کی پوری تاریخ ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، 6 بھارتی کھلاڑی شامل

 

اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ کوٹہ سسٹم کے باعث سندھ کی قوموں میں خلیج پیدا ہوئی، سندھ کوٹہ سسٹم سے متعصبانہ غیرمنصفانہ مقاصد حاصل کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ صوبے کو کوٹہ سسٹم کی وجہ سے منزل تک پہنچنے سے روکا گیا، اسی فیصد سے زائد ہمارے کوٹے کی نوکریاں یہاں کے نوجوانوں کو نہیں ملیں، ہم پچاس سالوں میں کوٹہ سسٹم کے ناجائز استعمال کو ختم نہیں کروا سکے۔

 

 

فاروق ستار نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ہمارے مؤقف کی تائید کی ہے، ایم کیو ایم نے جاگیردارانہ اور متعصبانہ نظام کےخلاف سفر کا آغاز کیا۔

60 / 100

One thought on “پاکستان میں تمام قوموں کو برابری کے حقوق ملنے چاہئیں، خالد مقبول صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!