تشکر نیوز: سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سیدنا عبداللہ شاہ غازی نے حق وصداقت کا پرچم بلند اور ظلم وناانصافی کے خاتمے کیلئے کوشاں رہے
،سیدنا عبداللہ شاہ غازی نے نفرتوں کو ختم اور محبتوں کو عام کرکے بھائی چارگی اور اتحاد کو فروغ دیا،سیدنا عبداللہ شاہ غازی کی تعلیمات مشعل راہ ہیں،ملک سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیدنا عبداللہ شاہ غازی کی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا،سیدنا عبداللہ شاہ غازی کی دین اسلام کے پرچم کو بلند اورر انصاف کی بالادستی کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں
ہم اپنے اقدامات سے نان فائلر کی اختراع ہی ختم کردیں گے، وزیر خزانہ
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے1294ویں عرس کے موقع پر مزار اقدس پر پھولوں کی چادری پوشی وفاتحہ خوانی کے بعد زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب سربراہ صاحبزادہ بلال عباس قادری،مرکزی رہنماؤں فہیم الدین شیخ،محمد مبین قادری،مرکزی علماء بورڈ کے کنوینر علامہ طارق شہزاد مدنی،علامہ محمود قادری کراچی امیر غلام مرتضیٰ قادری،کراچی رابطہ کمیٹی کے ارکان فرقان قادری،عارف منصوری،سید رضا بخاری،شہزاد آرائیں،اویس قادری ودیگر موجود تھے،
اس موقع پر مزار انتظامیہ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کو اجرک کا تحفہ پیش کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ اولیاء اللہ کے چاہنے والے ملک سے نفرتوں کو ختم محبتو ں بھائی چارگی اور اتحاد ویکجہتی کو فروغ دینے کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے،اسلام وملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ناکام بنائینگے،
سیدنا عبداللہ شاہ غازی نے اپنی پوری زندگی اسلام کی تبلیغ واشاعت اور انسانیت کی خدمت کرنے میں گذاری ہے،1200سال گذر جانے کے باوجود آپ کا فیضان جاری وساری ہے،سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے وسیلے کے طفیل بڑے بڑے طوفانوں نے اپنا رخ کراچی سے موڑ لیا،انہوں کا کہنا تھا کہ شدید گرمی کے باوجو عرس مبارک پر لاکھوں زائرین حاضری دینے کیلئے جوق درجوق آرہے ہیں،عرس مبارک پر بہترین انتظامات کرنے پر محکمہ اوقاف اور پولیس ورینجرز کے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔#