کراچی: پکنک پر جانے والی بس کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

تشکر نیوز: کراچی  میں پکنک منانے کے لیے ہاکس بے جانے والی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، ماڑی پور کے قریب بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تشکر نیوز کے مطابق پکنک پر جانے والی بس کو حادثہ کراچی کے علاقے ماڑی پور نیو اڈا گیٹ نمبر 6 کے قریب پیش آیا، بس میں ایک ہی خاندان کے 40 سے 45 افراد سوار تھے، جن کا تعلق عزیزآباد بھنگوریہ گوٹھ سے ہے۔

ویرات کوہلی کے بعد روہت شرما کا بھی ٹی20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ٹرالر کے موڑ کاٹنے کے باعث تیز رفتار بس بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 بچے، 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق بس میں سوار افراد پکنک منانے ہاکس بے جارہے تھے، حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ماڑی پورمیں بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی، انہوں نے زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

 

 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس سے بس حادثہ سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ زخمی افراد کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

65 / 100

One thought on “کراچی: پکنک پر جانے والی بس کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!