تشکر نیوز: خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات اور سی ٹی ڈی کی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات جاری کردی گئی۔
سی ٹی ڈی کےمطابق رواں سال دہشتگردوں کے خلاف1 ہزار 433 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیےگئے،محکمہ انسداد دہشت گردی نے 55 دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا۔322 دہشت گردوں کو گرفتار اور 124 کو ہلاک کیا گیا۔
کراچی: پکنک پر جانے والی بس کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
سی ٹی ڈی نے 2خودکش حملہ آوروں کوگرفتار کرکے پشاور کو بڑی تباہی سے بچایا گیا، دھماکا خیز بارود کی سمگلنگ میں ملوث 14 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
18 دہشت گردوں کےسروں کی قیمت مقررکی تھی،انتہائی مطلوب 10 دہشتگردوں کو گرفتارجبکہ 8 کو آپریشنز میں ہلاک کیا گیا،رواں سال 273 دہشت گردحملے ہوئے، حملوں میں 118 میں پولیس کو ٹارگٹ کیا گیا،ملک دشمن عناصر کو ہر محاذ پر دندان شکن شکست دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔