اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اخلاقیات برقرار رکھنے کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان

اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اسمبلی میں اخلاقی روایات کی دھجیاں اڑانے والوں کی نشاندہی کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر ملک احمد خان نے واضح کیا کہ آئینی طریقہ کار کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور غیر اخلاقی نعرے بازی کرنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اخلاقیات برقرار رکھنے کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان

 

انہوں نے اسمبلی میں اخلاقی روایات کی دھجیاں اڑانے والوں کی نشاندہی کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں ہلڑ بازی ہرگز برداشت نہیں اور نہ ہی ہودہ نعروں کی اجازت ہوگی۔

ملک احمد خان نے کہا کہ ہمیں گندی زبان استعمال کر کے ایک دوسرے کو اشتعال نہیں دلانا چاہیے، احتجاج سب کا حق ہے، اب احتجاج غلیظ گالیوں تک پہنچ چکا ہے، پہلے ہلڑ بازی، شورشرابا تھا اب بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی ہے، ایوان میں اپوزیشن کی اشتعال انگیز نعرے بازی اور الزام تراشی معمول بنا چکا ہے۔

جمہوریت کی بحالی کیلئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ضروری ہے، فواد چوہدری

 

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میری موجودگی میں ایوان کے اندر گالیاں دی گئیں، لوگ اخلاقی سطح سے گر جائیں گے تو کس طرح ایوان چلے گا، ایوان کی تنزلی کے ذمہ دار اس کے اندر بیٹھے لوگ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کوئی جلسہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی کنٹینر ہے، کوشش کی کہ مذاکرات کو فروغ دیا جائے۔

 

 

ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں بیہودہ نعروں کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایک عرصے کے بعد ہمیں ٹیکس فری بجٹ دیکھنے کو ملا، اپوزیشن کی حرکتوں کو بہت برداشت کیا، ارکان اخلاقی سطح سے گر جائیں گے تو مجھے اپنا اختیار استعمال کرنا پڑے گا۔

60 / 100

One thought on “اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اخلاقیات برقرار رکھنے کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!