...

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد کمی ریکارڈ

ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.73 فیصد کمی ہو گئی۔

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد کمی ریکارڈ

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 22.88 فیصد پر آگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیا مہنگی ہوئیں، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 154 روپے 48 پیسے مہنگا ہوا ، جبکہ چنے کی دال 13 روپے 96 پیسے، دال مونگ 10 روپے 5 پیسے، دال مسور 5روپے 62 پیسے، دال ماش ایک روپے 79 پیسے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 10 روپے 85 پیسے مہنگا ہوا۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق دودھ، دہی، گھی اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس: پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی خالد لونڈ، 2 بیٹوں کی حفاظتی ضمانت منظور

 

تاہم حالیہ ہفتے 8 اشیا سستی جبکہ 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر 40 روپے 26 پیسے، برائلر مرغی 51 روپے 86 پیسے، لہسن 13 روپے 4 پیسے فی کلو سستا ہوا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد کمی ریکارڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.