ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ کو شکست، بھارت نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بھارت نے انگلینڈ کو سیمی فائنل میں  69 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں گیانا میں مد مقابل تھیں جہاں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ کو شکست، بھارت نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

 

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، روہت شرما  57 جبکہ سوریا کمار یادیو 47 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں بیٹر رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوئی اور کوئی بھی بیٹر بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہا۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم 16.4 اوورز میں 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پنجاب حکومت کا ماڈل بازاروں سے مفت ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کا فیصلہ

 

 ہیری بروک 25 ، کپتان جوز بٹلر 23 اور جوفرا آرچر 21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ دیگر کوئی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوسکا۔

بھارت کی جانب سے اکثر پٹیل اور کلدیپ یادیو نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے تیسری بار کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل بھارتی ٹیم 2007 میں ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی جبکہ 2014 میں رنر اپ تھی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل معرکہ بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان 29 جون کو ہوگا۔

 

 

61 / 100

One thought on “ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ کو شکست، بھارت نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!