بارش کی پیشگوئی، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے رین ایمرجنسی نافذ کردی

محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

تشکر نیوز کے مطابق ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے متوقع بارشوں تک ڈیوٹی پر تعینات تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

بارش کی پیشگوئی، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے رین ایمرجنسی نافذ کردی

 

ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ شہر کے مختلف انڈر پاسز اور شاہراہوں پر واٹر کارپوریشن کو مشینری نصب کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے کو بھی ضروری اقدامات کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین بارشوں میں عوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

 

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صورتحال کنٹرول میں ہے اور شہر کے کسی مقام پر بارش کا پانی نہیں کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ آج بھی شہر قائد کے علاقوں بحریہ ٹاؤن اور اطراف میں بارش شروع ہوئی، اس کے علاوہ گڈاپ ٹاؤن، سپر ہائی وے اور ملیر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی۔

اس کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی بھی چلی اور کچھ مقامات پرتیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔

گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات اور جمعہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

60 / 100

One thought on “بارش کی پیشگوئی، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے رین ایمرجنسی نافذ کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!