گورنر سندھ نے کے الیکٹرک سے ہاتھ جوڑ کر لوڈشیڈنگ کم کرنے کی درخواست کردی

تشکر نیوز: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کے الیکٹرک سے ہاتھ جوڑ کر لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی درخواست کردی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرلے، کےالیکٹرک ہمیں کوئی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کرے, لوگ مشکل میں ہیں، کےالیکٹرک اپنا قبلہ درست کرلے، کے الیکٹرک ہمیں کوئی انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کرے، اس گرمی میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہے۔

کراچی: سپرہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں بارش کا آغاز

انہوں نے بتایا کہ ہم معاشی بحران کا شکار ہیں مگر انشااللہ اس بحران سے جلد نکلیں گے، میں تین روز سےاسلام آباد میں تھا آور وہاں بھی ملکی حالات کی بہتری کے لیےکام کیا مصروف رہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں نےخط لکھا تھا کہ بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا کراچی آرہے ہیں، ان کےہمراہ 50 سے 60 ہزار افراد آئیں گے تو معیشیت پربہتر اثر پڑیگا، ہماری کوشش ہےکہ ہم اپنے پیروں پرکھڑے ہوں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کےتحت کوشش ہےکہ نئی سرمایہ کاری ملک میں آئے، میری غیرملکی سفیروں سےملاقاتیں ہوئی ہے، انہوں نے سرمایہ کاری کی بات کی، یہ ہم پرمنحصر ہےکہ ہم کیسے اس سرمایہ کاری کو ویلکم کریں۔

 

 

ان کا مزہد کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں 50 ہزار طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں، اگلےماہ چائنیز اور ترکش زبانوں کے کورس کا اہتمام ہوگا، کل میری ترکیہ کے سفیر سے ملاقات ہوئی، وہ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

66 / 100

One thought on “گورنر سندھ نے کے الیکٹرک سے ہاتھ جوڑ کر لوڈشیڈنگ کم کرنے کی درخواست کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!