پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹ کا آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں نمایاں اعزاز

پاکستانی کیڈٹ آفاق مشوانی نےآسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں قوم کا نام روشن کردیا۔

 آفاق مشوانی 147 پی ایم اے لانگ کورس سے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ  ہیں جن کا تعلق خیبرپختونخوا اپر دیر سے ہے،رائل ملٹری کالج آسٹریلیا میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈکی شاندار تقریب منقعد کی گئی، پاسنگ آؤٹ پریڈکی تقریب کے دوران شاندارکارکردگی کے اعتراف میں آفاق مشوانی کو میجرجنرل فنلے ایوارڈ-2024 سے نوازا گیا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹ کا آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج میں نمایاں اعزاز

 

آفاق مشوانی رائل ملٹری کالج آسٹریلیا سے اعلیٰ سطح کی کامیابی حاصل کرنے  کے بعد پاس آؤٹ ہوگئے، یہ ایوارڈ رائل ملٹری کالج میں صرف بہترین کیڈٹ کو دیا جاتا ہے،پاکستانی تاریخ میں پہلی بار کسی کیڈٹ نے یہ اعزاز اپنے  نام کیا

موجودہ صورت حال میں عمران خان کو رہا نہیں کیا جائے گا، شیخ رشید

 

کیڈٹ آفاق مشوانی نےالما میٹر پی ایم اے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "محنت اور لگن کے ساتھ ساتھ پی ایم اے کی  ٹریننگ کے ابتدائی مہینوں میں بہت کچھ سیکھ لیا تھا”

قوم کو اپنے اس نامور فرزند پر فخر ہے,آفاق مشوانی کی شاندار کارکردگی ہماری نوجوان نسل کے لیے ایک عظیم مثال ہے۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!