ہم ملک میں قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم ملک میں قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لاہور ہائی کورٹ بار ہے جنہوں نے قانون کی تشریح کر کے عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے یہ یقینی بنایا کہ عدلیہ اور ایگزیکٹو آزاد ہو اور ایک دوسرے پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں۔

ہم ملک میں قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں، بیرسٹر گوہر

 

انہوں نے بتایا کہ جو لوگوں کو انصاف دیتا ہے آج وہ خود انصاف کا طلبگار ہے، تو عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیسے ہوگا؟ پاکستان کی عوام یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ اس جدو جہد میں 25 کروڑ عوام جج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں، ہم صرف قانون کی بات کرتے ہیں، یہ تب ہوسکتا ہے جب عوام کے حقوق محفوظ ہوں، جب ججز آزادانہ فیصلہ کرسکیں، ایسا نا ہو کہ ججز کے گھروں میں کیمرے لگے ہوں، ان کو ڈرایا دھمکایا جائے، ہمارے کارکنوں کو بار بار گرفتار کرنا، عدلیہ کے احکامات کو ہوا میں اڑانے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

کرکٹ میں ’ڈی ایل ایس‘ کے شریک موجد فرینک ڈک ورتھ انتقال کرگئے

 

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اوپر 203 جھوٹے کیسز بنائی گئے، یہ سیاسی انتقام ہے، اڈیالہ جیل میں جب سماعت ہورہی تھی، 14 گھنٹے ٹرائل ہورہا تھا تو میں ن ے جج سے پوچھا کہ کتنی دیر بریک کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ اتنا بریک کریں گے جتنے میں ہم جمعے کی نماز پڑھ سکیں۔

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسی جج صاحب نے عدت کیس کا دو دن میں فیصلہ کیا۔

60 / 100

One thought on “ہم ملک میں قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں، بیرسٹر گوہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!