وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کےتحت ایک لاکھ گھر بنائے جائیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز 14اگست کو منصوبے کا افتتاح کریں گی۔
اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کے تحت ایک لاکھ گھر بنائے جائیں گے، وزیر اطلاعات پنجاب
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے 100 نئے منصوبے شروع کیے ہیں، مریم نواز نے وہ تمام منصوبے شروع کیے جن کا تصور نہیں تھا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آٹے کی قیمتوں میں کمی لائیں، مریم نواز نے کل 400 ارب کے کسان کارڈ کی منظوری دی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عوام کو سہولیات دینے کے لیے اقدمات کر رہی ہے، پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔
مخصوص نشست کا کیس: پی ٹی آئی نے فریق بننے کا فیصلہ کرلیا
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سکھ میرج ایکٹ فوری طور پر پنجاب میں نافذ ہوگا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہم الیکٹرک بائیکس دینے جا رہے ہیں۔