قومی اسمبلی اجلاس: آئندہ مالی سال کے بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل جاری

ملک کے ایوان زیریں قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال بجٹ 25-2024 کے بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس: آئندہ مالی سال کے بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل جاری

 

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا جاری ہے، ایوان میں مختلف وزارتوں، ڈویژنز کے مطالبات زر کی شق وار منظوری دی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مختلف وزارتوں، ڈویژنز کے مطالبات زر ایوان میں پیش کر رہے ہیں، ایوان نے شعبہ ہوا بازی کا 4 ارب 48 کروڑ 46 لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور کرلیا، ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کا 14 ارب 38 کروڑ 34 لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور کیا گیا، اس کے علاوہ کابینہ کا 3 ارب 51 کروڑ 89 لاکھ سے زائد کے مطالبہ زر منظور دی گئی۔

حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

 

اجلاس کے دوران شعبہ کابینہ کا 3 ارب 33 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور کیا گیا جب کہ ہنگامی امداد اور بحالی کے لیے 8 ارب 89 کروڑ 34 لاکھ کے مطالبہ زر کی منظوری دی گئی۔

 

 

62 / 100

One thought on “قومی اسمبلی اجلاس: آئندہ مالی سال کے بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!