پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی انٹیلی جنس بنیاد پر مشترکہ کاروائی

تشکر نیوز: پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سکندر گوٹھ گلزار ہجری سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث مطلوب 2 ملزمان یاسر عرف منا عرف علی اور محمد علی عرف بڑا کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک عدد رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی انٹیلی جنس بنیاد پر مشترکہ کاروائی

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی جانب سے 12 اپریل 2024 کوگلشن چورنگی پردوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے شہری تراب حسین زیدی اور پورٹ قاسم پر سیکیورٹی گارڈکے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ایک مشترکہ خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔جس نے جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے مذکورہ قتل میں ملوث منا گینگ کے 2ملزمان یاسر عرف منا عرف علی اور محمد علی عرف بڑا کو کراچی کے علاقے سکندر گوٹھ گلزار ہجری سے گرفتار کر لیا۔

 

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم یاسر عرف منا عرف علی نے انکشاف کیا کہ وہ اور اس کے دیگر ساتھی کامران عرف کامو اور عمران عرف گلابی تراب حسین زیدی کے قتل میں ملوث ہیں۔ملزم کے ساتھی کامران عرف کامو اور عمران عرف گلابی قتل کی واردات کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے پنجاب فرار ہو گئے تھے جن کو کچھ عرصہ بعد پنجاب پولیس نے ڈکیتی کی واردات کے دوران گرفتار کرلیا اور بعد میں کراچی سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ ملزم یاسر عرف منا عرف علی کراچی میں روپوش تھا اور منا گینگ کے ایک کارندہ محمد توقیر پہلے سے رینجرز گرفتار کر چکی تھی۔ جبکہ ملزم محمد علی عرف بڑا نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ تین چار سال سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے اور ماہ رمضان میں اپنے دیگر ساتھیوں بابر، جمیل، عمران اور محمد نویدکے ہمراہ پورٹ قاسم پر قائم آئل فیکٹری میں ڈکیتی کی واردات کی کوشش کی۔ سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے سیکورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاتھا۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔

کراچی لیاقت آباد 10 نمبر کے قریب عمارت گرگئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

 

 

 

گرفتارملزمان کو بمعہ رکشہ مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

55 / 100

One thought on “پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی انٹیلی جنس بنیاد پر مشترکہ کاروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!