کراچی: خیبر پختونخوا سے اسلحہ منگوا کر وارداتوں میں ملوث افغان ڈکیت گروہ کے 3 کارندے گرفتار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین سو سے زائد وارداتوں میں ملوث افغانی ڈکیت گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار ملزمان نے وارداتوں کے دوران 3 سے زائد شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا۔

کراچی: خیبر پختونخوا سے اسلحہ منگوا کر وارداتوں میں ملوث افغان ڈکیت گروہ کے 3 کارندے گرفتار

 

بیان میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان میں جان آغا، امید گل اور عبدالرحمٰن شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

اس میں کہا گیا کہ ملزم جان آغا نے ڈکیتوں کے لیے کئی بار درہ آدم خیل سے بذریعہ فیس بک اسلحہ منگوانے کا انکشاف کیا، ملزم جان آغا ایک منظم گروہ کے سرغنہ کے طور پر اپنے گروپ کو آپریٹ کرتا تھا۔

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی

 

ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ کئی بار گرفتاری کے ڈر سے ایران میں روپو شی کے لیے چلا جاتا تھا اور کچھ عرصے بعد کراچی واپس آکر دوبارہ جرائم میں ملوث ہو جاتا تھا۔

گرفتار ملزم جان آغا اور اس کے ڈکیت ساتھی اس سے پہلے بھی ڈکیتی کی متعد د وارداتوں میں گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

61 / 100

One thought on “کراچی: خیبر پختونخوا سے اسلحہ منگوا کر وارداتوں میں ملوث افغان ڈکیت گروہ کے 3 کارندے گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!